اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 6 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں

9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد جب کہ مزید 6 اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ آنا باقی ہے


ویب ڈیسک May 30, 2018
عدالت نے 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ فوٹو:فائل

لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 6 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بہاولپور، ہری پور، خاران، گھوٹکی ،قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کا ازسر نوجائزہ لینے کا حکم بھی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے پر 19 اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے بہاولپور،ہری پور،خاران، گھوٹکی ،قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کےخلاف درخواستیں منظور کرلیں اورحلقہ بندیاں کالعدم قراردیتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا، عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا ازسر نوجائزہ لے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

عدالت کی جانب سے خانیوال ،چنیوٹ اور گوجرانوالہ ،کرم ایجنسی، مانسہرہ صوابی، جیکب آباد ،راجن پور اور عمر کوٹ سمیت نو اضلاع کی حلقہ بندیوں کےخلاف درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ آنا باقی ہے۔

جمعرات کو حلقہ بندیوں کےخلاف مزید 31درخواستوں کی سماعت ہوگی، عدالت نے ایک روز پہلے بھی 4 اضلاع جہلم، جھنگ، لوئردیر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردے کر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |