
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 9 سالہ اینڈریو نے اپنے شیرخوار بھائی ڈیلن کے علاج کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے لیموں کا جوس اور اسٹیکرز بیچنے کے لیے ایک اسٹال لگایا جس کے ذریعے محض دو گھنٹے میں 6 ہزار امریکی ڈالر جمع کرلیے۔ اینڈریو نے اپنے بھائی کےعلاج میں مدد کے لیے کپڑے بھی فروخت کیے جس میں بیمار بھائی ڈیلن کا لوگو چسپاں تھا۔
ایمرے اینڈریو نے لیموں کا جوس اور کپڑے گرین وُڈ کی ایک مارکیٹ میں دو گھنٹے کے دوران فروخت کیے جب کے انہوں نے GoFundM ویب سائٹ کے ذریعے بھی 1300 ڈالر جمع کیے۔
واضح رہے ایمرے اینڈریو کا شیر خوار بھائی ڈیلن ایک اعصابی بیماری Krabbe میں مبتلا ہے یہ شیر خوار بچوں میں ہونے والی ایک موروثی بیماری ہے جو اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر اسے تباہ کردیتی ہے۔ دنیا میں اس بیماری کے چند ہی مریض سامنے آتے ہیں ایسے بچوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہوتے ہیں تاہم ابتدائی تشخیص اور مہنگے علاج سے بچے کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔