چیمپئنز ٹرافی پاکستان ہاکی ٹیم کے 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان

منتخب 22کھلاڑی تیسرے مرحلے میں ہالینڈ میں تربیت میں شرکت کریں گے


منتخب 22کھلاڑی تیسرے مرحلے میں ہالینڈ میں تربیت میں شرکت کریں گے۔فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں رضوان سینیئر ایونٹ میں قومی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ عماد شکیل بٹ نائب کپتان ہوں گے حتمی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان ٹرافی سے قبل کیا جائے گا۔ منتخب 22 کھلاڑی تیسرے مرحلے میں ہالینڈ میں تربیت میں شرکت کریں گے، کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے تین کھلاڑیوں فیصل قادر ،تعظیم الحسن اور عتیق ارشد کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ایک روزہ ٹرائلز کے اختتام پر پی ایچ ایف کی منظوری سے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اولمپئن اصلاح الدین نے منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر قومی ٹیم کے منیجر اولمپئن حسن سردار بھی موجود تھے ،منتخب کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہرعباس، امجد علی (گول کیپرز) ،عرفان سینئر ،مبشر ،علیم بلال ،عماد شکیل بٹ ،توثیق ارشد،راشد علی ،تصور عباس،رضوان جونئیرر،ابو بکر ،عرفان جونئیر ،ارسلان قادر ،عمر بھٹہ،رضوان سینئر،شفقت رسول،علی شان ،اظفر یعقوب،اعجاز علی ،رانا سہیل اور محمد دلبر شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اولمپئن اصلاح الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب کھلاڑیوں کو ان کی اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، امید ہے کہ وہ ٹرافی میں امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب ہوں گے جب کہ ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے، وہ محنت کرکے دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اصلاح الدین نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم اتوار کو کراچی سے ہالینڈ کے لیے روانہ ہوگی ،ٹیم کی روانگی تک تربیتی کیمپ جاری رہے گا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے منیجر اولمپئین حسن سردار نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول کافی بہتر ہوگیا ہے، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں روائتی حریف بھارت کو شکست دینے کے سکت رکھتے ہیں۔

ایف آئی ایچ چپئینز ٹرافی 23 جون سے ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلی جائے گی،فائنل یکم جولائی کو شیڈول ہے، ایونٹ میں ارجنٹائن،آسٹریلیا،بیلجیئم, بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی،افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا،24جون کو پاکستان کامقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |