مغربی دنیا میں ایک اور پاکستانی گلوکار مصور خان مقبول

’ ون پاؤنڈ فش ‘ کے بعد ویب سائٹ پر ’ماں کی یاد‘ پر مبنی گیت سننے والوں کا تانتا بندھ گیا


Qaiser Iftikhar April 24, 2013
انگریزی زبان کا گیت اوراس کی دھن مصورخان نے ترتیب دی ہے جب کہ اس گیت کا میوزک ان کے ساتھ تعلیم حاصل کرنیوالے دو طالبعلموں نے تیارکیا تھا۔ فوٹو: فائل

سوشل ویب سائٹ پر' ون پاؤنڈ فش ' کے بعد ایک اورپاکستانی نوجوان کا گیت مغربی دنیا میں بسنے والوںکی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

20سالہ پاکستانی نوجوان گلوکار مصورخان کا 'ماںکی یاد' پر مبنی گیت ''ہیئر ٹو یو مدر'' کو سننے والوں کی تعداد صرف ایک ماہ کے دوران دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اوراس میں ہرروزاضافہ ہورہا ہے۔ جب کہ مدرز ڈے منانے والی ایک امریکی تنظیم نے اس گیت کو اپنی ویب سائٹ میں شامل کرلیااوردوسری جانب کینیڈین اورامریکی میڈیا نے مصورخان کے خصوصی انٹرویو کرنے میں مصروف ہے۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مصورخان کا تعلق لاہورسے ہے اور وہ یہاں اے لیول کرنے کے بعد کمپیوٹر سائنسزمیں اعلیٰ تعلیم کی غرض سے کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر میں زیرتعلیم ہیں۔ انگریزی زبان کا گیت اوراس کی دھن مصورخان نے ترتیب دی ہے جب کہ اس گیت کا میوزک ان کے ساتھ تعلیم حاصل کرنیوالے دو طالبعلموں نے تیارکیا تھا۔



اس گیت کا ویڈیو جونہی سوشل ویب سائٹ پرڈاؤن لوڈ کیا گیا اس کے بعد سے اس گیت کومغربی ممالک کے ساتھ افریقہ، مڈل ایسٹ، بھارت سمیت دنیا بھر میں دیکھا اورپسندیدگی کااظہار کیا گیا ہے۔گیت میں جہاں مصورخان نے ماں سے محبت کا اظہارکیا ہے وہیں ان سے دوررہتے ہوئے ان کی کمی کوبھی شدت سے محسوس کیا ہے۔ گیت کوریپ میوزک کے انداز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصورخان لاہور میں دوران تعلیم موسیقی سے لگاؤ تورکھتا تھا لیکن اس کا گایا گیت ایک دن پوری دنیا تک پہنچ جائے گا اس بارے میں ان کی فیملی کو یقین نہیں تھا۔ دوسری جانب مصورخان کی فیملی بھی ان کے گیت کی شہرت کے چرچے سن کربے حد خوش ہے لیکن انھوں نے اپنے بیٹے کو ہدایت کی ہے کہ وہ میوزک کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پربھی پوری توجہ دے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں