نئے نوٹوں کی ایس ایم ایز کے ذریعے کل سے فراہمی
14جون تک132شہروں میں بینکوں سے دیے جائیں گے،چارجز1.5روپے جمع ٹیکس
بینک دولت پاکستان نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔
نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جن کو ' ای برانچز ' کہا جائے گا، اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ ای برانچ کے لیے برانچ کا آئی ڈی بینکوں کے موجودہ برانچ/سوئفٹ کوڈ سے مختلف ہے، عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا یکم جون 2018 سے شروع ہوگا اور 14 جون 2018 تک جاری رہے گا، یہ سروس ملک کے 132 شہروں کی 1535 ' ای برانچز ' کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں یہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50 روپے جمع ٹیکس ہوں گے، نامزد 'ای برانچوں' کے برانچ کوڈ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk، پی بی اے کی ویب سائٹ www.pakistanbanks.org اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں، اور انہیں نامزد 'ای برانچوں' کے باہر نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے گا۔
اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو اپنا 13 ہندسوں والا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ 'ای برانچ ' کا کوڈ لکھ کر شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا۔
بھیجنے والے فرد کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور کوڈ کے موثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، کوڈ زیادہ سے زیادہ 2 ایام کار کے لیے موثر ہوگا۔
ایس ایم ایس میں دی گئی تاریخوں کے مطابق صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877سے موصولہ ٹرانزیکشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایک فرد 10روپے کے 3 پیکٹ جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50 روپے اور 100روپے کے نوٹوں کا 1، 1پیکٹ حاصل کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایک شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے, کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو معلومات /شکایات کی صورت میں مدد دینے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی نے ہیلپ ڈیسک یو اے این (021) 111-008-877پر قائم کی ہے جو صرف دفتری اوقات کے دوران ہی دستیاب ہوگی۔