ن لیگ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے بھیجی گئی سمری کسی بھی آئینی طریقے سے واپس نہیں ہوسکتی، شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ناصر کھوسہ کا نام حتمی مشاورت کے بعد بھیجا گیا اور یہ نام تحریک انصاف نے ہی دیا تھا جب کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کی سمری بھیجی جاچکی ہے لہذا کسی بھی آئینی طریقے سے سمری واپس نہیں ہوسکتی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر کھوسہ کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا آئینی تقاضا پورا ہوگیا ہے اور ان کا نام کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا، ناصرکھوسہ ہی نگراں وزیراعلیٰ رہیں گے جب کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سمری وزارت قانون کے ذریعے گورنر کو بھیجی گئی ہے۔
واضح رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔