شکتی کپور کی بیٹی ہونے پر فخر ہے شردھا کپور

والد کی فلمیں دیکھ کر ہی بڑی ہوئی ہوں، فلمی دنیا کے لیے خدمات ہیں


Net News April 24, 2013
شردھاکپور نے کہا کہ اپنے والد کی اداکارانہ صلاحیتیں دیکھ کر ان کی بیٹی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ شردھاکپور نے کہا ہے کہ شکتی کپور کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

اداکارہ شردھاکپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کے والد اداکار شکتی کپور کی فلمی دنیا کے لیے خدمات ہیں، ان کے والد ان کے آئیڈیل ہیں، اپنے والد کی فلمیں دیکھ کے ہی بڑی ہوئی ہیں، انھیں اپنے والد کی اداکارانہ صلاحیتیں دیکھ کر ان کی بیٹی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ شکتی کپور نے اپنے کیریئر کی تین دہائیوں میں 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔



ان کی وجہ شہرت فلم ''قربانی'' اور ''روکی'' بنی جس میں انھوں نے ویلن کا کردار نبھایا۔ بعدازاں فلم ''راجو بابا'' اور فلم ''انداز اپنا اپنا'' میں بھی ان کے کردار کو فلم بینوں کی خاص توجہ حاصل ہوئی۔ شردھا نے کہاکہ ان کے اسکول کے دنوں میں ان کے والد کی فلم ''انداز اپنا اپنا'' آئی تھی جس میں ان کے والد ویلن بنے تھے، انھیں ان کی دوست اس کردار کے بارے میں بات کر کے چھیڑا کرتی تھیں لیکن انھیں خوشی کا احساس ہوتا تھا۔ شردھا کپور جن کی فلم ''عاشقی 2 جلد ہی ریلیز ہو جائے گی، نے کہاکہ ابھی فلمی کیریئر سے متعلق مفید مشورے اپنے والدین سے لیتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |