ملک بھر میں شدید گرمی سے عوام جھلس کر رہ گئے کئی شہروں میں پارہ 49 ڈگری
کراچی میں بدھ کو سال کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 46 ڈگری ہوگیا، موئن جو دڑو، سبی، بھکر سب سے گرم علاقے، پارہ 49 ڈگری۔
ISLAMABAD:
ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کراچی میں بدھ کو سال کا گرم ترین دن رہا اور شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ گرمی سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 47 ڈگری تک جا پہنچا۔
کراچی میں بدھ کو سال کا گرم ترین دن رہا اور پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا جس کے باعث شہری شدید گرمی کی اذیت سے دوچار رہے، شہر میں سہ پہر3 بجے کے بعد سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ریکارڈ کیا گیا،۔
خبرایجنسیوں کے مطابق اندرون سندھ دادو میں 46، سکھر میں 45 جبکہ حیدرآباد اور نواب شاہ میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، پڈعیدن اور پسنی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں پارہ 45 تک جا پہنچا، فیصل آباد، خانپور اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت41، ملتان 42، لاہور میں 40 ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات کو) بھی کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا۔
مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے بگروٹ میں1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بدھ کے روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق موئن جودڑو، سبی، بھکر 49، نورپور تھل، روہڑی، لسبیلا، تربت 48، پڈعیدن 47، ٹھٹھہ، ڈی آئی خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔