چوہدری نثار کو بچے کی طرح منانا پڑتا ہے شہباز شریف

کیا چوہدری نثار اب مان جائیں گے؟ شہبازشریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔


News Agencies May 31, 2018
کیا چوہدری نثار اب مان جائیں گے؟ شہبازشریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان میں بچپنا ہے، انھیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے اور مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

ایک ٹی وی سے خصوصی انٹرویو کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ چوہدری نثار کی اصل میں دوستی اور بھائی چارہ نواز شریف سے تھا، اس زمانے میں وہ میرے مخالف تھے اور یہ 1988 کی بات ہے۔ وہ نوازشریف سے اکثر میری شکایت کیاکرتے تھے اور اس شکایت کی وجہ سے مجھے نواز شریف سے ڈانٹ پڑتی تھی، چوہدری نثار کے ساتھ کچھ عرصہ ایسے ہی گزرا اور پھر وہ میرے بھی دوست بن گئے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا چوہدری نثار اب مان جائیں گے؟ شہبازشریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں