ٹھٹھہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے اویس مظفر
اویس مظفر نے کہا کہ عوام اب جھوٹے وعدے کرنیوالوں ، لینڈ مافیا کے سربراہوں کے بہکاوے میں نہیں آئینگے۔
ٹھٹھہ کے جاکھرو، گابار، سومرا برادری کے سربراہیوں کی اویس مظفر سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں سیکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کر لی۔
پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے اسی لیے سیکڑوں لوگ روزانہ شامل ہو رہے ہیں، اویس مظفر۔ تفصیلات کے مطابق شیرازی برادران کے پرانے حامیوںابراہیم جاکھرو، علی خان سومرو، علی احمد گابار اور خلیفو نور محمد نے پی ایس 88 کے امیدوار اویس مظفر ،پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات امتیاز قریشی اور این اے 237 کے امیدوار صادق میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر ابراہیم جاکھرو، علی خان سومرو اور دیگر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شیرازی برادران کو ووٹ اس لیے دیے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرائینگے مگر ایسا نہیں ہوا،ہم اس وقت غلط راستے پر تھے جبکہ پیپلزپارٹی والے پھر بھی ہماری داد رسی کرتے تھے۔ اویس مظفر نے نہ صرف گھوڑا باری بلکہ پورے ضلع میں ترقیاتی کام کرائینگے جس سے ٹھٹھہ خوشحال ضلع بن جائیگا۔
اویس مظفر نے کہا کہ عوام اب جھوٹے وعدے کرنیوالوں ، لینڈ مافیا کے سربراہوں کے بہکاوے میں نہیں آئینگے۔ عوام نے ایسے لوگوں کو مسترد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کراتی ہے۔ عوام اب ایسے لیڈروں سے بیزار آچکے ہیں جنھوں نے غنڈہ گردی کے زور پر ان کو یرغمال بنایا ہوا تھا اسی لیے سیکڑوں افراد روزانہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں پی پی مخالفین کو عبرتناک شکست ہوگی۔