انتخابات ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں ارباب رحیم

موجودہ حالات میں انتخابات کی صورت میں لوگ مریں گے،صحافیوں سے گفتگو


Nama Nigar April 24, 2013
ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہونے والی کرپشن کی وجہ سے عوام غصے میں ہیں اورہر حلقے میں ان کے امیدواروں کا انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

ان حالات میں الیکشن ہوں گے تو لوگ مریں گے اور اس صورتحال کی وجہ سے ووٹرز بھی ڈرے ہوئے ہیں ،انھوں نے گزشتہ روز جمالی ہاؤس ٹنڈوباگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تو ہماری جماعت کو اعتراض نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے وفاقی حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہونے والی کرپشن کی وجہ سے عوام غصے میں ہیں اورہر حلقے میں ان کے امیدواروں کا انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کیا جا رہا ہے۔



انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بدین میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ف کے رہنما پپو شاہ نے2روز کی مہلت مانگی ہے اور2روز میں تمام معاملات طے پانے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ مسلم لیگ ن سے بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |