ٹنڈو الہ یار 2گاڑیوں سے ڈیڑھ من چرس برآمد 6 ملزمان گرفتار

2خواتین سمیت3ملزمان کو مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا،چرس بھی کم ظاہر


Nama Nigar April 25, 2013
پولیس نے مقدمہ درج کر کے3ملزمان محمد اعظم ،محمد عارف اور ریاض احمد کو چرس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو الہ یار پولیس نے گزشتہ روزمنشیات اسمگل کرنیوالے گروہ کے6افراد کو حراست میں لے کر بڑی مقدارمیں چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپور خاص روڈ پرمیرپور خاص جانے والی کاراور ڈبل کیبن کو بقاڈاھری کے مقام پرروکا اور تلاشی لینے پر چرس کی بڑی مقدار برآمد کی گئی، جسکے بعد پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان کو تھانے کے بجائے خفیہ مقام پر منتقل کیا اورملزمان سے ساز باز شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی چرس 5من تھی۔



رات بھر سازباز کرنے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لیکر 3ملزمان کو رہا کر دیا اور کار بھی چھوڑ دی۔ رہائی پانے والے ملزمان میں 2خواتین بھی شامل تھیں، بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے3ملزمان محمد اعظم ،محمد عارف اور ریاض احمد کو چرس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جبکہ ڈبل کیبن بھی پولیس کی تحویل میں ہے، ایس ایس پی ٹنڈو الہٰیار کے مطابق60کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خبر پھیلنے کے سبب 3ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں