نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ بھی نیب زدہ نکلے

2 ہفتے قبل نیب نے ناصر سعید کھوسہ کو طلب کرکے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے تحقیقات کی تھیں


طالب فریدی May 31, 2018
2 ہفتے قبل نیب نے ناصر سعید کھوسہ کو طلب کرکے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے تحقیقات کی تھیں۔ فوٹو : فائل

PARIS: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد ناصر سعید کھوسہ پر نیب کی جانب سے بطور ڈپٹی کمشنر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناصر کھوسہ رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک کیس میں ملوث تھے اور 2 ہفتے قبل نیب نے انہیں طلب کرکے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے تحقیقات کیں۔

ذرائع کے مطابق ناصر کھوسہ اس دور میں ڈپٹی کمشنر تھے اور نیب کے مطابق بطور ڈپٹی کمشنر ناصرکھوسہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرکھوسہ سے ترقیاتی فنڈز رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک پر لگانے کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں