مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کو سزا اور جرمانے کا فیصلہ

زائد قیام کرنے والوں کو 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور6 ماہ قید تک سزا بھی ہوسکتی ہے، سعودی حکام


ویب ڈیسک May 31, 2018
2017 میں دنیا کے دیگر ملکوں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد عمرہ کے لیے حجاز مقدس آئے تھے فوٹو: فائل

سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کو اب مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے اپنے بیان میں غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے وہ ملک کے دیگر حصوں میں سفر سے گریز کریں، اس کے علاوہ غیر ملکی معتمرین طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2017 کے دوران دنیا کے دیگر ملکوں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد عمرہ کے لیے حجاز مقدس آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں