نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں وظائف کی کتابوں کی تقسیم


آج کا دن بہت ہی تاریخی ہے، نواز شریف فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کا دن بہت ہی تاریخی ہے کیوں کہ ایک جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کررہی ہے، اور ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا آج ہم 80 کے قریب پیشاں بھگت چکے ہیں۔
نوازشریف نے اس دوران کمرہ عدالت میں وظائف کی کتابیں تقسیم کیں اور کہا کہ ان کتابوں کو پڑھنا بھی ہے۔