مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

کپواڑہ میں آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی، کشمیر میڈیا سیل


ویب ڈیسک May 31, 2018
ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی، کشمیر میڈیا سیل۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشت گردی کے دوران کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، بھارتی فوج کی جانب سے ضلع کپواڑہ کی تحصیل غازی آباد میں آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 5 کشمیری نوجوان شہید

کشمیری نوجوانوں پر فائرنگ کے بعد علاقے میں اب بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ نوجوانوں کو شہید کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتار کیا اور پھر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |