نفسیاتی بیٹے نے ڈنڈے کے وار سے باپ کو ہلاک کردیا

پولیس نے ملزم محمد افضل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا.


Staff Reporter April 25, 2013
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افضل نفسیاتی مریض ہے جس کا علاج چل رہا ہے جبکہ وہ نشے کا بھی عادی ہے۔ فوٹو: فائل

شاہ فیصل کالونی میں بیٹے نے ڈنڈے کے وار کرکے باپ کو ہلاک کردیا ۔

ملزم نفسیاتی مریض اور نشے کا عادی ہے ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی بلاک 5 میں مکان نمبر 5/652 کے رہائشی 60 سالہ علی محمد ولد نور محمد کو اس کے بیٹے 23 سالہ محمد افضل نے ڈنڈوں کے وار کرکے ہلاک کردیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔



شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افضل نفسیاتی مریض ہے جس کا علاج چل رہا ہے جبکہ وہ نشے کا بھی عادی ہے۔

گزشتہ روز باپ سے کسی بات پر ناراضگی ہوگئی جس پر اس نے مشتعل ہو کر علی محمد کے سر پر ڈنڈوں کے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، اس دوران دیگر اہل خانہ نے بیچ بچائو کی کوشش کی لیکن نتیجہ بے سود رہا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں