
گزشتہ روزایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان میں بچپنا ہے، انھیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے اور مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثار کو بچے کی طرح منانا پڑتا ہے
چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے جب کہ غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے، میرا میاں شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔