شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے  چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ماہ میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں اور تبادلوں کی تفصیلات طلب کرلیں

سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ماہ میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں اور تبادلوں کی تفصیلات طلب کرلیں فوٹو:فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والے تبادلے و تعیناتیوں کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔


چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا جائزہ لے کر ان کے متعلق فیصلہ دیں گے، وزیراعلی پنجاب کے آفس کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، کیا مدت ختم ہونے سے چند روز پہلے من پسند افسران کو نواز جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایسے تمام ٹرانسفر اور پوسٹنگز بدنیتی پر مبنی ہیں، موجودہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ایسے تبادلے نگراں حکومت کے لیے چھوڑ دیتی۔

سپریم کورٹ نے تمام صوبوں میں ایک ماہ میں ہونے والے 17 گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
Load Next Story