پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مزید دو نام دے دیئے
تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے حسن عسکری اور ناصرخان درانی کے نام دے دیئے
تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے معروف تجزیہ کار حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصرخان درانی کے نام دے دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے تحریک انصاف کی مشاورت میں ممتاز تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف کو دو نئے نام بھجوا دیئے گئے ہیں اور اگر یہ معاملہ آج حل نہ ہوا تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ناصر کھوسہ کا نام واپس
محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزیر اعلی پنجاب نے مشاورت کےلیے کوئی رابطہ نہیں کیا، وزیر اعلی غیر آئینی طور پر یہ نہ کہیں کہ سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے، نگران وزیرِاعلٰی کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، نگران وزیر اعلی کے لیے اپوزیشن کو اپنے نام دینے کا پورا حق ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) لیگ ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئی