ہمارا ایجنڈا ملک میں ترقی لانا ہے امیر مقام

220 کے وی گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہے ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،امیر مقام


ویب ڈیسک May 31, 2018
220 کے وی گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہے ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،امیر مقام (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں صرف ایک مہینہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم کردیں گے رمضان المبارک کے مہینے میں کام کی نگرانی خود کررہا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بات کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 220 کے وی گریڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہے، ڈیمانڈ زیادہ ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ 16 مہینے سے گرڈ اسٹیشن پر کام جاری ہے جس کی لاگت 3 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں کام کی نگرانی خود کررہا ہوں، 192 ٹاور بن گئے ہیں اس پر تار بچھائے جارہے ہیں مالاکنڈ میں 220 کے وی کا گرڈ اسٹیشن مکمل کیا ہے جس کے بعد زیادہ سے زیادہ ایک مہینے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم کردیں گے، وولٹیج کا ایشو بھی اس گرڈ اسٹیشن کی بدولت ختم ہو جائے گا۔

امیر مقام نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں کسٹم ایکٹ تحریک انصاف کے ایماء پر پاس ہوا اور اسے ہم نے واپس لیا فاٹا کو 5 سال کے لیے ٹیکس فری بنایا جب کہ ہمارا ایجنڈا ملک میں ترقی لانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں