حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

7 جون کو نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، مفتاح اسماعیل


ویب ڈیسک May 31, 2018
7 جون کو نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، مفتاح اسماعیل (فوٹو:فائل)

حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی 7 جون کو نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت نے اپنے آخری دن اس اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں