حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی 7 جون کو نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
Since our govt ends today, and new prices of Petrol, Diesel and Kerosene Oil go in effect from tomorrow, therefore on Min of Finance's recommendation the Prime Minister has decided to leave their prices unchanged till June 7, so that the incoming govt can decide new prices.
واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت نے اپنے آخری دن اس اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔