سمندری ہوائیں چلنے سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی

اگلے ہفتے کے دوران شہر کا درجہ حرارت معتدل اور متوازن رہ سکتا ہے ،محکمہ موسمیات


Staff Reporter June 01, 2018
اگلے ہفتے کے دوران شہر کا درجہ حرارت معتدل اور متوازن رہ سکتا ہے ،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

شہر میں شدید گرمی کی حالیہ لہر میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ پر ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گرمی کی لہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید کمی کا امکان ہے اور ایک سے دوروز کے دوران شمال اور شمال مغربی ہواؤں کاسلسلہ بھی تھم جائے گا ،جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں اپنے معمول کی رفتار سے چل پڑے گی جس کے دوران یہ توقع ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران شہر کا درجہ حرارت معتدل اور متوازن رہ سکتا ہے ۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 38.4ڈگری ریکارڈ ہوا ،دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 52فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی تاہم صبح کے وقت بند سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد پارہ مذید بلند ہونے سے رہ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |