ضلع ملیر میں انتخابی مہم سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری
نظریہ پاکستان ،عدلیہ، فوج اورملکی خودمختاری پر تنقید نہیں کی جائے گی
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ملیر نے ضلع ملیر کی نششتوں کیلیے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی مہم سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
اجلاس میں ریٹرننگ افسران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرملیراور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس افسران شامل تھے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ملیر محمد یامین نے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی ایسی رائے کا اظہار اور اقدام نہ کریں جو نظریہ پاکستان، ملک کی خودمختاری،استحکام اور سلامتی کے خلاف ہو۔
،عدلیہ ، فوج اور پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچ سکتا ہو یا تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو جیسا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل63 میں درج ہے، سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی پابند ہیں،انتخابی مہم کے دوران دیواروں پر اشتہارات وال چاکنگ ممنوع قرار دی گئی ہے جلسوں کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرکے استعمال پر پابندی عائد ہے۔
عوامی اجتماعات،جلسوں،جلوسوں میں اور پولنگ کے دن کسی بھی قسم کے آتشی اسلحہ لے جانے نمائش پر مکمل پابندی عائد کی ہے،اس سلسلے میں تمام قوانین کی پابندی کرنیکی ہدایت کی ہے،عوامی اجتماع اور پولنگ اسٹیشنوں کے قریب ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال کی ممانعت ہوگی،انتخابی امیدوار ،کارکن اور حمایتی بیلٹ پیپر یا کسی سرکاری نشان کو مٹانے،خراب کرنے سے باز رہیں گے۔