نئی نسل کی کرکٹ میں عدم دلچسپی کا انگلش دعویٰ مسترد

انگلینڈ کا مسئلہ ہوسکتا ہے، عالمی سطح پر ہمیں ایسا کوئی خطرہ نہیں، آئی سی سی


انگلینڈ کا مسئلہ ہوسکتا ہے، عالمی سطح پر ہمیں ایسا کوئی خطرہ نہیں، آئی سی سی۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی نے نئی نسل کی کرکٹ میں عدم دلچسپی کا انگلش دعویٰ مسترد کردیا۔

انگلینڈ کے ٹاپ کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز کا خیال ہے کہ نئی نسل کی کرکٹ میں دلچسپی باقی نہیں رہی، وہ دوسرے کھیلوں کی جانب راغب ہورہے ہیں، اس لیے انھیں مجبوراً ان کو اس کھیل کی جانب واپس لانے کیلیے 100 بالز فارمیٹ ایجاد کرنا پڑرہا ہے مگر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن ای سی بی کی اس رائے سے متفق نہیں بلکہ ان کا اصرار ہے کہ عالمی سطح پر نوجوانوں کی بڑی تعداد دوسرے کھیلوں کی بانسبت کرکٹ کو زیادہ پسند کررہی ہے۔

ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں نئی نسل کی عدم دلچسپی مکمل طور پر انگلینڈ کا نقطہ نظر ہے جبکہ عالمی سطح پر ہم دیکھتے ہیں کہ دوسرے کھیلوں کی بانسبت نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد کرکٹ میں دلچسپی لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شائقین کی ایوریج عمر فٹبال اور رگبی کے چاہنے والوں سے بھی کم ہے، ہمیں ان چیزیوں کو مارکیٹ درمارکیٹ دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، انگلینڈ میں اس حوالے سے چیلنج ہوسکتا اور ہمیں نوجوانوں کوکرکٹ کی جانب راغب کرنے کیلیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے مگر باقی دنیا میں معاملات مثبت ہیں۔ 100 بالز فارمیٹ کے حوالے سے ڈیو رچرڈسن نے واضح کردیا کہ عالمی سطح پر موجود تین فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کے علاوہ مزید کسی طرز کی گنجائش نہیں ہے۔

ایک سوال پر رچرڈسن کا کہنا تھا کہ انگلش بورڈ ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کی پوری صلاحیت رکھتا اور ہم ان کا ہاتھ نہیں روکنا چاہتے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ ہم نے ورلڈ کپ کے حوالے سے لاکھوں بچوں کو مختلف پروگراموں میں شریک رکھنے کی پلاننگ کی ہوئی ہے جبکہ میگا ایونٹ کی ایک لاکھ ٹکٹیں 16 برس سے کم عمر شائقین کیلیے مختص کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں