عدالتی افسر انتخابی عمل میں غیر جانبدار رہیںڈی آر او ملیر

عوام جسے چاہیں ووٹ دیں ہمارا کام پرسکون ماحوم فراہم کرنا ہے،امیدواروں سے خطاب.


Staff Reporter April 25, 2013
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ان ملیر محمد یامین اور منور سلطانہ انتخابی امیدواروں سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: ضلع ملیر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر محمد یامین اور ریٹرننگ افسر منورسلطانہ نے کہا ہے کہ عوام جس کو چاہے ووٹ دیں جوڈیشری کا کام صرف اچھا اور پرسکون ماحوم فراہم کرنا ہے۔

ضلع ملیر کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ تقریریں کرنا ججز کا کام نہیں ہے لیکن ڈیوٹی ہے جس کی وجہ سے امیدواروں کو آگاہ کرنا لازمی ہے،عدالتی افسران کی کسی بھی سیاسی جاعت سے کوئی وابستگی نہیں ہے وہ صرف غیرجانبدار ہوکر عوام کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دینگے۔



انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس و دیگر اعلیٰ شخصیات سمیت ہر شہری کو بدامنی کا سامنا ہے،انھوں نے امیدواروں سے کہا کہ اجلاس میں تمام امیدوار ایک ساتھ ہیں اور کوئی دست گریبان نہیں ہے اگر ایسا ماحول انتخابات کے بعد بھی رکھا جائے تو تبدیلی آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں