قومی اسمبلی کے حلقہ NA242 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS97 PS96 PS95 کا تفصیلی جائزہ

حلقہ کے نمایاں مسائل, بدامنی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے منگھوپیر کے علاقے کونو گوایریا بنادیا ہے.


عامر خان April 25, 2013
حلقہ کے نمایاں مسائل, بدامنی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے منگھوپیر کے علاقے کونو گوایریا بنادیا ہے. فوٹو: فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-242 کی تفصیلات










خواتین ووٹرز


122374



مرد ووٹرز


184847



رجسٹرڈ ووٹرز


307221



حلقہ کی آبادی


508342



حلقے میں شامل علاقے:

سائٹ ٹاؤن کی اسلامیہ کالونی، محمد پور، قصبہ کالونی اور مسلم آباد، اورنگی ٹاؤن کے غازی آباد بلاک M، گلشن ضیاء، لیاقت چوک، اورنگی سیکٹر 16-A، 16-C، خالد آباد، شاہ ولایت نگر، رئیس امروہوی کالونی، اورنگی سیکٹر15-A، 15-C، 14-B، 14-C، 14-F، 14-G، مصطفی کالونی، طورانی کالونی سیکٹر12-L، اورنگی 13، موریہ گوٹھ، گبول کالونی سیکٹر9-E، 9-D، 8-L، نسیم آباد سیکٹر 6-E، 1-D، 1-A,B,C

حلقہ کی نمایاں خصوصیات:
منگھو پیر مزارمیں واقع گرم چشمہ ، شیدی میلہ ( اس میلے میں مزارپر موجود سینکڑوں مگرمچھوں کو لوگ آکر گوشت کھلاتے ہیں)، ہر سال اس حلقے میں حب ڈیم نہر پر تبلیغی جماعت کا اجتماع منعقد ہوتا ہے، مختلف مصنوعات بنانے کے درجنوں کارخانے، ماربل فیکٹریاں

امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
محبوب عالم(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، باری خان(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، نجیب اللہ خان نیازی (مسلم لیگ (ن)٭شیر)، تاج محمد خان(جماعت اسلامی٭ترازو)، اشتیاق احمد، اکرم خان، امون پاشا، اصغرخان موسیٰ خیل اور محمد مختار بن حامد شامل ہیں۔

حلقہ کے نمایاں مسائل:
بدامنی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے منگھوپیر کے علاقے کونو گوایریا بنادیا ہے، اس حلقے میں واقع مشہور کٹی پہاڑی پر بھی روزانہ امن وامان کی صورتحال خراب رہتی ہے جسکی وجہ سے یہاں کے مکین پریشانی کا شکار ہیں، اکثرسرکاری اسکول بدامنی کے باعث بند ہوچکے ہیں،یہاں شرح خواندگی انتہائی کم ہے، جسکی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو پولیو ویکسینیشن نہیں کراتے، پانی کی کمی اور سیوریج اور ٹرانسپورٹ کا ناقص نظام

انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟
کامیاب امیدوار
ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام
محمد آفاق خان شاہد (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)

صوبائی حلقہ پی ایس95کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


61600



مرد ووٹرز


89210



جسٹرڈ ووٹرز


150810



حلقے میں شامل علاقے:
اورنگی ٹاؤن کے غازی آباد بلاک M، گلشن ضیاء، لیاقت چوک، خالد آباد، منصور نگر، شاہ ولی اللہ نگر، رئیس امروہوی، اورنگی 15-A، 15-C، 14-B،14-C، 14-F،14-G، 12-L & 13،9-E، 9-D، گبول کالونی، موریہ گوٹھ، مصطفی کالونی

حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
جمیل ضیاء(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، احمد اعظم دستگیر(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، تاج محمد خان(جماعت اسلامی٭ترازو)، جہانگیر عالم،محمد طفیل احمد ملک، محمد جاوید خان، شکیل احمد شامل ہیں۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
سید منظر امام (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
سید ضیاء عالم (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)

صوبائی حلقہ پی ایس96کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


49744



مرد ووٹرز


79449



جسٹرڈ ووٹرز


129193



حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق:
مظاہر امیر خان(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)،مجیب الرحمن باہمی خیل(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، میاں جہاں زادہ(تحریک انصاف٭بلا)،وسیع اللہ صدیقی(جماعت اسلامی٭ترازو)، مولانا عبدالقدیم (جمعیت علماء اسلام (ف)٭کتاب)، عبداللہ (متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، ایاز علی شامزی(عوامی نیشنل پارٹی)، ڈاکٹر اسماعیل، صادق حسین، نگینہ، محمد شعیب شامل ہیں۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
مظاہر امیر خان (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
صدیق اکبر (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین)

صوبائی حلقہ پی ایس97کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


82077



مرد ووٹرز


146338



جسٹرڈ ووٹرز


238415



حلقے میں شامل علاقے:
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16-A، 16-C، سیکٹر 14-F & 14-G، طورانی گوٹھ، دیہہ اورنگی، ٹی سی منگھوپیر، سنگول اور گڈاپ ٹاؤن کی بیشتر کچی آبادیاں اور گوٹھ(آبادیاں کنواری کالونی، پختون آباد، سرجانی ٹاؤن کے گوٹھ ولی محمد، گوٹھ سومار، گوٹھ سہراب، حب پمپنگ کالونی، دینو گوٹھ ودیگر)

حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق:
محمد جمن دروان(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، عبداللہ شیخ(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، عبدالحمید خاصخیلی(جماعت اسلامی٭ترازو)،عطاء اللہ خان(تحریک انصاف٭بلا)، حافظ احمد علی(متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، حافظ عبدالبر(مسلم لیگ(ن)٭شیر)،عمران خان(عوامی نیشنل پارٹی)،اصغر علی، امیر حسین، محمد شاہد مہمند ودیگر شامل ہیں۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
محمد عادل خان (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
بابو عبدالخالق مرزا (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں