بے گناہی ثابت کیے بغیر باہر نہیں جاؤں گا پرویز مشرف

اپ سیٹ ہوں کہ اب بینظیر کیس میں بھی گرفتاری دینا ہو گی،بیرسٹر سلمان صفدر سے گفتگو


Monitoring Desk April 25, 2013
اپ سیٹ ہوں کہ اب بینظیر کیس میں بھی گرفتاری دینا ہو گی،بیرسٹر سلمان صفدر سے گفتگو. فوٹو اے ایف پی

KARACHI: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے پاکستان آئے ہیں اور ایسا کئے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

ایک ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی اپنی رہائش گاہ پر بے نظیر قتل کیس میں اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اس بات پر اپ سیٹ ہیں کہ ججز نظربندی کیس کے بعد اب بینظیر قتل کیس میں بھی گرفتاری دینا ہو گی۔



بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں سابق صدر پرویز مشرف کو ملزم تو بنایا گیا ہے مگر انکے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت یا شہادت موجود نہیں، عبوری ضمانت بھی میرٹ پر منسوخ نہیں کی گئی۔ ایف آئی اے نے اس کیس میں جسمانی ریمانڈ مانگنے کی استدعا کی تو مخالفت کی جائے گی، پرویز مشرف کے فارم ہاوس پر بالکل جیل جیسا ماحول ہے اور جیل کے قوانین ہی لاگو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |