نوازشریف سے اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں

نوازشریف کے قافلے کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران بھر پور پروٹوکول فراہم کیا جاتا رہا ہے فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نوازشریف نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔


واضح رہے کہ نوازشریف کو نااہل قراردیئے جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران انہیں بھرپور سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جاتا رہا ہے، سابق حکومت اس کا جوازسیکیورٹی خدشات کو قراردیتی رہی ہے۔

 
Load Next Story