
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جہاں بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکارہیں وہیں وہ نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ظہیر اقبال ادا کریں گے۔
Being Launched Tomorrow ... KAL dekhte hai yeh ladka AAJ kaise dikhta hai ... pic.twitter.com/2VpmWvD9J8
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 30, 2018
سلمان خان نے اپنے ساتھ ظہیر اقبال کی بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اتنی جلدی بڑے کیسے ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ انہیں نصیحت بھی کی کہ ''زندگی میں احترام اور وفاداری ہی سب سے بڑی چیزیں ہیں۔ جن سے تم پیارکرتے ہو اورجو تم سے پیار کرتے ہیں ، ان کا ہمیشہ احترام کرنا اور ان سے ہمیشہ وفادار رہنا''
How these kids grow up so soon... ALWAYS keep giving your best #ZAHERO no matter what. Stand tall and always bend backwards for those u love and those who love u, Yeh yaad rakhna that the most important thing in life is Respect and Loyalty. @iamzahero pic.twitter.com/xmn3RXklRk
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 31, 2018
اپنی ایک اور ٹوئٹرمیں سلمان خان نے ظہیر اقبال کے والد اقبال کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ کہا ہے کہ بچپن میں یہ شخص میرا بینک تھا۔ مجھے اب بھی اسے 2011 روپے دینے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ نا تو میں نے اسے لوٹائے اورنا ہی اس نے کبھی اس پر مجھ سے سود مانگا۔
N this is my childhood frnd Iqbal, as a teen he was my bank, I still owe him 2011rs . thnk God he did not take interest 😁 bete ko launch Kar raha hoon toh baap ka post toh karsakta hoon na. Lv the pic. pic.twitter.com/FMSXNKmaME
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 31, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔