پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماںاحترام ہرفردپرلازم ہےقائمہ کمیٹی

ایم ڈی کے ای ایس سی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہتھکڑیاں لگاکرپیش کرنیکی تجویز


Numainda Express April 25, 2013
ایم ڈی کے ای ایس سی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہتھکڑیاں لگاکرپیش کرنیکی تجویز. فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط اوراستحقاق نے کہاہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،اس کااحترام ہرادارے اور ہر فرد پر لازم ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاںپارلیمنٹ کا حصہ ہیں جوپاکستانی عوام کی نمائندگی کرتی ہیں ان کا احترام ضروری ہے، اجلاس چیئرمین سینیٹرطاہر مشہدی کی زیرصدارت ہوا،کمیٹی نے وفاقی وزراء برائے قانون، نیشنل ریگولر ائزیشن،پارلیمنٹری افیئرز اورپانی وبجلی کی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پربرہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ متعلقہ وزرا کو ذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔



پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے اورتمام اداروںکی تشکیل اس کی مرہون منت ہے، اجلاس میں سینیٹرطلحہٰ محمودکی تحریک استحقاق کے معاملے پرنیشنل ریگولرائزیشن کی وزارت نے کمیٹی کوبتایاکہ متعلقہ افسرعلی چوہدری ڈائریکٹرایڈمن کیخلاف وزارت ڈسپلنری ایکشن لے رہی ہے جس پرکمیٹی نے معاملے کو ختم کردیا۔ شاہی سیدکی تحریک استحقاق کے معاملے پرکمیٹی نے وزارت پانی وبجلی کی کارکردگی پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ایم ڈی کے ای ایس سی کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں اگلی میٹنگ میں آنے کیلیے پابندکرے۔

رضاربانی نے کہاکہ کے ای ایس سی نے مزدوردشمن پالیسی اپنارکھی ہے لوگوں کوگولڈن ہنڈ شیک کے نام پردھوکا دیا لہذاکمیٹی ایم ڈی کے ای ایس سی کیخلاف نوٹس نکالے اوراگروہ آئندہ اجلاس میں نہیں آتے تووارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہتھ کڑیاں لگاکرپیش کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں