ذوالفقارکھوسہ پی ٹی آئی میں شامل دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں لینے سے انکار

تحریک انصاف نے سپنا کیس کے باعث دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کیا ہے


ویب ڈیسک June 01, 2018
ذوالفقار کھوسہ کا شمار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا تھا فوٹو: ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تاہم پی ٹی آئی نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کئی روز سے سردار ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے قائل کررہے تھے۔ ان کی کامیابی کے بعد عمران خان دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں ذوالفقار کھوسہ کی رہائش گاہ پہنچے۔ عمران خان سے ملاقات کے دوران سردار ذولفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار کھوسہ کا مسلم لیگ (ن) میں ایک مقام تھا، ہم ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

pti

اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تاہم تحریک انصاف نے انہیں پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست محمد کھوسہ پر سپنا کیس کے حوالے سے مختلف الزامات تھے جس کے باعث انہیں تحریک انصاف میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ذوالفقار کھوسہ کا شمار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں تاہم اپنے آبائی علاقے میں روایتی انتخابی حریف فاروق لغاری مرحوم کے بیٹے اویس لغاری کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد پارٹی قیادت سے ان کے شدید اختلافات ہوگئے تھے۔

یہ پڑھیں: عمران خان نے فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکال دیا

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی تحریک انصاف نے اداکارہ شبنم سے 1979ء میں زیادتی کے مرتکب سیاسی رہنما فاروق بندیال کو تحریک انصاف سے نکال دیا ہے وہ دو روز قبل ہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |