عمران خان نے جمہوریت اور عوام کیلیے کچھ نہیں کیا بلور

جو شخص اپنا گھرنہیں چلاسکا وہ ملک کیا چلائیگا،کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو


Monitoring Desk April 25, 2013
ہماری سیاست ایشوزکی سیاست ہے، عمران خان نے عوام کی خدمت کی،شیریں مزاری فوٹو : فائل

WASHINGTON/ لاہور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ آزادی سے لے کر آج تک عوام کی خدمت کی ہے۔

جمہوریت کیلیے45سال سے کوشاں ہیں اور کئی قربانیاں دے چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بڑے جلسوں سے ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے ۔ عمران خان نے جمہوریت اور عوام کیلیے کچھ ایسا نہیں کیا جس کی بنیاد پر عوام ان کو ووٹ دیں گے جو شخص اپنے گھر کو نہیں چلاسکا وہ ملک کیا چلائیگا۔ ڈرامہ کرنا بہت آسان ہے لیکن سیاسی بصیرت ہونا اور بات ہے، سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ناکامی میں میراکوئی قصور نہیں ہے جو ریلوے کے زوال کاذمے دار مجھے کہتے ہیں وہ غلط کہتے ہیں۔



میں نے ریلوے کیلیے بڑی محنت کی ہے، اگر میں استعفیٰ دے دیتا تو ریلوے بالکل ہی بیٹھ جاتا ، میں پھر بھی کچھ لڑکرریلوے کیلیے حاصل کرلیتا تھا، اگلی جو بھی حکومت آئے گی تو ہمارے اقدامات کے تسلسل کے نتیجے میں دوماہ میں ریلوے ٹھیک ہوجائیگا ۔

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ بلور فیملی نے خیبرپختونخوا میں بہت خدمات انجام دی ہیں لیکن پچھلے پانچ سال میں عوام کیلیے انھوں نے کچھ نہیں کیا اور یہ زیادتی ہے کہ پچھلے پانچ سال کو چھوڑ کر پیچھے چلے جائیں۔ ہماری سیاست ایشوزکی سیاست ہے، عمران خان نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی خدمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں