بھارتی مطالبہ مستردچین کا لداخ سے فوج واپس بلانے سے انکار

بھارت کی حدود میںداخل ہوئے نہ ہی غیر قانونی فوجی بنکر قائم کیے،چین کی وضاحت۔


Online April 25, 2013
بھارت متنازع علاقے سے فوجی چیک پوسٹیں ختم کرے ، چین کا فلیگ میٹنگ میں مطالبہ. فوٹو: فائل

چین نے لداخ سے فوجوں کی واپسی کا بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی فوج بھارت کی کسی حدود میں موجود ہی نہیں تو واپسی کیسے ہوگی۔

بھارت پہلے متنازع علاقے میں قائم اپنی فوجی چوکیاں ختم کرے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لداخ میں حالیہ سرحدی تنازعے پر ہونے والی دوسری فلیگ میٹنگ میں چین نے لداخ سے اپنی فوج واپس بلانے سے انکار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متنازعہ سرحدی علاقے سے اپنی فوجی چیک پوسٹیں ختم کرے۔



رپورٹ کے مطابق چینی فوجی حکام نے بھار ت پر واضح کردیا ہے کہ چینی فوج بھارت کی کسی حدود میں داخل نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کے غیر قانونی بنکر قائم کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |