پاکستان زندہ باد 104 یاتری بھارت روانہ

یاتریوں کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کی خبریں سازش ہیں

یاتریوں کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کی خبریں سازش ہیں ، فوٹو اے ایف پی ، فائل

PESHAWAR:
ایک سوچارہندو یاتری پاکستان زندہ باد کےنعرے لگاتے ہوئے واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کی خبریں سازش ہیں۔ایکسپریس نیوز

مجموعی طور پر ڈھائی سو افراد نے بھارت جانا تھا، دو سو تینتیس کو کنفرم کیا گیا جن میں سے ایک سو پندرہ ہندو یاتری گذشتہ روز بھارت چلے گئے ۔

وقت ختم ہونے کےباعث باقی رہ جانےوالے یاتری امیگریشن کلیرنس کے بعد آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت گئے ، تمام یاتریوں کے پاس تینتیس دن کا ویزہ ہے ۔


ہندووں کاکہناہےکہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارت جا رہے ہیں جلد واپس آجائیں گے،نقل مکانی کی خبریں سازش ہیں، خوشی ہے پاکستان نے بھارت جانے کی اجازت دی

ایک ہندو یاتری نے کہا" ہم پاکستان کے لئے جیتے اور مرتے ہیں" ،" اس نے مزید کہا کہ یہ خبریں عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو مزید خراب کرینگی"

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر اقلیتی شہری ملک نہیں چھوڑسکتے۔ بھارتی سفارتخانہ یہ بتائے کہ اس نے250 ویزے کیسے جاری کیے۔معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔ ہم اپنی تسلی کے بعد ہی ہندو خاندانوں کوپاکستان چھوڑنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ پاکستان میں موجوداقلیتوں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان موجود ڈیڈلاک ختم ہونا چاہیے۔

ہندو یاتریوں نے سڑک پر احتجاج اور دھرنے دیا ، ہندوں یاتریوں کو بھارت مستقل نقل مقانی کی خبروں کے بعد رحمن ملک کے حکم پر روکا گیا تھا ، ہندو یاتریوں کی یقین دہانی کے بعد کہ وہ صرف یاترا کے لئے بھارت جارہے ہیں، اجازت دی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story