سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے نوازشریف

اس حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے، اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں

وفد سے گفتگو میں اظہار خیال، نوازشریف آج بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔

سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر کا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ اللہ نے موقع دیا تو ہم ان کیلیے ملک میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کریں گے اور بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ترغیب دیں گے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات کا کم ازکم50 فیصد منافع بخش سرمایہ کاری میں لگائیں۔




بدھ کو اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو میں سربراہ ن لیگ نے کہا کہ سمندر پار سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو صنعتی زونز میں ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔ ہم مختلف شعبوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی تربیت کیلیے غیر ملکی ماہرین کے بجائے اوورسیز پاکستانی ماہرین کو ترجیح دیں گے۔ این این آئی کے مطابق نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں آج (جمعرات کو) بہاولپور کے یزمان اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

Recommended Stories

Load Next Story