آئی سی سی نے ٹی وی چینل سے فکسنگ اسکینڈل کے شواہد مانگ لیے

معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے کیس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی، چیف ایگز یکٹو ڈیوڈ رچرڈسن


Sports Desk June 01, 2018
معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے کیس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی، چیف ایگز یکٹو ڈیوڈ رچرڈسن ۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی وی چینل سے فکسنگ اسکینڈل کے شواہد مانگ لیے ہیں۔

چیف ایگز یکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے کیس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی، اس ضمن میں صحافتی ذرائع کے تحفظ کی پالیسی کو مکمل طور پر پیش نظر رکھیں گے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :سری لنکا میں وکٹ فکسنگ کا انکشاف

واضح رہے کہ الجزیرہ ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن میں سامنے آنے والے پچ اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے عالمی کرکٹ حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کا نام بھی اس کیس میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پچ فکسنگ اسیکنڈل میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں