پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے سربراہ پاک فوج

پاکستان عالمی امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان عالمی امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے اور عالمی امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پیس کیپرز ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں یو این امن مشن میں شامل 7 پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یو این امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی جوانوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔




اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے اور عالمی امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔
Load Next Story