لاہور میں خسرہ سے مزید 3بچے جاں بحق 134نئے کیس رپورٹ
جاں بحق ہونیوالوں میں شہزاد، علی سعید اور حسین شامل ، پنجاب میں ہلاکتیں 63ہو گئیں.
لاہور:
محکمہ صحت اور حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود پنجاب میں خسرے کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ۔
خسرہ سے مزید 3بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ24گھنٹوں میں مختلف اسپتالوں میں134کیس رپورٹ ہوئے ۔ میو اسپتال میں بادامی باغ کا ایک سالہ شہزاد ، دل محمد روڈ کا رہائشی 4سالہ علی سعید اور چلڈرن اسپتال میں شاہدرہ کا رہائشی 5سالہ حسین خسرے کے مرض کے باعث دم توڑ گئے جبکہ24گھنٹوں کے اندر میو اسپتال میں 34، چلڈرن اسپتال میں35اور دیگر اسپتالوں میں65مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 63 بچے خسرے کا شکار ہو چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت جون سے عالمی اداروں کے تعاون سے ویکسی نیشن کی بڑی مہم شروع کریگی۔