الیکشن مانیٹرنگ13سوسے زائدغیرملکی مبصرین کی درخواستیں منظور
پولنگ اسٹیشن کے اندرداخلے کی اجازت،ضابطہ اخلاق پر عمل کی ذمے داروزارت داخلہ ہوگی
انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے 1500سے زائدغیرملکی مبصرین نے پاکستان آنے کی خواہش کااظہارکیاہے جس میں سے 13 سو سے زائد کی درخواستیں منظورکرلی گئی ہیںجنکوعام انتخابات کی مانیٹرنگ کاکارڈ جاری کیاجائیگادفترخارجہ کی جانب سے غیرملکی مبصرین کوکلیئرکرنیکے بعدغیرملکی مبصرین کی تفصیلات سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کیاجارہاہے۔
دولت مشرکہ اورنیپال کا ایک پندرہ رکنی وفدپاکستان پہنچ گیاجبکہ دیگر وفودکی آمد کا سلسلہ آئندہ 2روزمیںشروع ہورہاہے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق امریکا، برطانیہ یورپی یونین، آسٹریلیا، جرمنی سمیت دنیاکے کئی ایک ممالک کہ مبصرین نے پاکستان کے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کی خواہش کی ہے انکی آمدکے بعد غیر ملکی مبصرین کے لیے بنائے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ذمے داری وزارت داخلہ پرعائدہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرملکی مبصرین کوصرف پولنگ کے روز کیلیے کارڈ جاری کیاجائیگاکہ انکوپولنگ اسٹیشن کے اندرداخل ہونیکی اجازت ہوگی۔غیرملکی مبصرین کوویزاجاری کرنے اوران کے کوائف کی چھان بین کی ذمے داری دفترخارجہ کی ہے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تاحال الیکشن کمیشن کوبھارتی وفد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔