مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں مئی میں31 بے گناہ کشمیری شہید

شہدا میں خاتون اور 6 کم عمر لڑکے بھی شامل، گولیوں، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 314 افراد زخمی ہوئے


News Agencies June 02, 2018
گھروں پر چھاپوں، محاصروں اور پکڑ دھکڑکی کارروائیوں میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 288 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔فوٹو: سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون اور 6 کم عمر لڑکوں سمیت 31 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے یکم جون کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 3 خواتین بیوہ اور5 بچے یتیم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 314فراد کو زخمی کر دیا جبکہ گھروں پر چھاپوں ، محاصروں اور پکڑ دھکڑکی کارروائیوں کے دوران حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 288 شہریوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 67 رہائشی مکانوں کو تباہ کیا جبکہ 6کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی۔

دوسری طرف نئی دہلی کی ایک عدالت نے معروف کشمیری آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کی طرف سے ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں دائر کی گئی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں