اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، نکی ہیلی


ویب ڈیسک June 02, 2018
اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، نکی ہیلی۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کردیا۔ امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جب کہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی۔ چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

علاوہ ازیں کویت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں