12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہوگی ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کے سربراہ کے خط سے 12 جون کی طے شدہ ملاقات ٹریک پر آ گئی، امریکی صدر


ویب ڈیسک June 02, 2018
شمالی کوریا کے سربراہ کے خط سے 12 جون کی طے شدہ ملاقات ٹریک پر آ گئی، امریکی صدر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں شمالی کوریا کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شمالی کورین حکام کے امریکی صدر سے معاملات طے پا گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ سے ملاقات کے لیے مان گئے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بڑھنا مثبت بات ہے، شمالی کوریا کے سربراہ کے خط سے 12 جون کی طے شدہ ملاقات ٹریک پر آ گئی، انہوں نے کہا کہ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کم جونگ ان نے انہیں اچھا خط لکھا ہے، خط بڑا دلچسپ ہے اس کے کچھ حصے کبھی جاری کروں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں