شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات وقت پرہوگی ٹرمپ

ضرورری نہیں کہ شمالی کوریا کے متنازع ایٹمی پروگرام پرحتمی معاہدہ طے پا جائے، ٹرمپ


ویب ڈیسک June 02, 2018
جنوبی کوریا اورامریکی افواج کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا ناراض ہے اوراس نے فوجی مشق کو اشتعال انگیزقراردیا ہے: فوٹو: فائل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے سربراہ سے ملاقات وقت پرہوگی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ مندوب کم یونگ چول سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان سے 12 جون کوطے شدہ ملاقات اپنے وقت پرسنگاپورمیں ہی ہوگی اوراس حوالے سے سب کچھ طریقے سے طے پا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدرنے کہا کہ ملاقات میں شمالی کوریا کی جنگ کے باضابطہ خاتمے پربات ہوسکتی ہے جب کہ ضرورری نہیں کہ شمالی کوریا کے متنازع ایٹمی پروگرام پرحتمی معاہدہ طے پا جائے بلکہ اہم یہ ہے کہ تعلقات مزید بہترہوجائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

اس سے قبل مارچ میں امریکی صدرٹرمپ نے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کی ملاقات کی دعوت کوقبول کرلیا تھا جس سے دنیا حیران رہ گئی تھی تاہم کچھ ہی روزبعد شمالی کوریا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا اورامریکی افواج کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا ناراض ہے اوراس نے فوجی مشق کو اشتعال انگیزقراردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں