
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان عید کے موقع پرسلمان خان اور اپنے مداحوں کو تحفہ دینا چاہتے ہیں اور یہ تحفہ ہوگا ان کی نئی فلم 'زیرو' کا دوسرا ٹیزر۔ اس ٹیزرکی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں سلمان خان کی جھلک بھی دکھائی جائے گی حالانکہ یہ فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا کہ زیرو کا دوسرا ٹیزر بھی ایک منٹ کا ہی ہوگا یا پھر فلم کا کوئی گیت ہوگا۔
واضح رہے کہ زیرو کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا اور فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔