ریحام خان کا الیکشن سے قبل اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ
ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی
ISLAMABAD:
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں اور وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ ریحام خان کی کتاب ابھی شائع بھی نہیں ہوئی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی ہے۔
ریحام خان نے بھی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ناقدین کو جواب دیا ہے۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر کتاب کو فروغ کرنے والوں ناقدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے، مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی۔