مشرف فرارکیس سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف 24 گھنٹے میں کارروائی کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف 24 گھنٹے میں کارروائی کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

پرویزمشرف فرارکیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آئی جی بن یامین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو ان کے خلاف شفاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔


جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد بنیامین خان کی اپیل نمٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کو ان کے خلاف شفاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد بن یامین کی جانب سے جھوٹ بولنے پر ان کے خلاف 24 گھنٹے میں کارروائی کا حکم دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story