بوسٹن بم دھماکوں کے ملزم تیمرلان کا نام انسدادِ دہشت گردی ڈیٹا بیس میں شامل تھا

میراتھون کے دوران چلائے گئے بم ریموٹ کنٹرولڈ تھے اور بموں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی زیادہ جدید نہیں تھی


ویب ڈیسک April 25, 2013
ایف بی آئی نے روس سے تیمرلان سارنائیف کے بارے میں معلومات دینے کی درخواست کی تھی لیکن جب کوئی جواب موصول نہ ہوا تو تفتیش بند کر دی گئی. فوٹو: فائل

امریکی حکومت نے بوسٹن بم دھماکوں کے ملزم تیمرلان سارنائیف کا نام ڈیڑھ سال پہلے انسدادِ دہشت گردی ڈیٹا بیس میں شامل کیا تھا۔


ایف بی آئی نے روس سے تیمرلان سارنائیف کے بارے میں معلومات دینے کی درخواست کی تھی لیکن جب کوئی جواب موصول نہ ہوا تو تفتیش بند کر دی گئی۔ بوسٹن بم دھماکوں کی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ میراتھون کے دوران چلائے گئے بم ریموٹ کنٹرولڈ تھے اور بموں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی زیادہ جدید نہیں تھی۔ تیمرلان گزشتہ ہفتے بوسٹن پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا جب کہ اس کے چھوٹے بھائی جوہر سارنیو کو پولیس نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لے لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |