کراچی لیاری میں 3 نوجوانوں کے قتل کیخلاف لواحقین کا جناح پل پر احتجاج سڑک بند
چیف جسٹس سمیت اعلی حکام لیاری میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیں اور ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ مظاہرین
شہر میں 3 افراد کی ہلاکت کے خلاف لیاری کے مکنیوں نےجناح پل پر احتجاج کرتےہوئےٹریفک بلاک کردی، آئی آئی چندریگرروڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
لیاری میں 3 افراد کی ہلاکت کے خلاف لیاری کے مکینوں کا احتجاج دوسرے روزبھی جاری، جناح پل پر خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی رہی، احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ لیاری میں پرامن لوگ رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں کے بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور ڈی جی رینجرز سمیت اعلی حکام سےاپیل کی ہے کہ وہ لیاری میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیں اور ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
مظاہرے کی وجہ سے جناح بل کو بھی کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور جناح پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، احتجاج کے باعث کیماڑی، مائی کلاچی روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا اور لوگ کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہے جبکہ درجنوں افراد دفاتر بھی وقت پر نہ پہنچ سکے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ شہر میں حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور نگراں حکومت بھی کہیں نظر نہیں آتی ۔